مہاجرین کا مسئلہ، ذمہ دار امیر ممالک،ایمنسٹی

ایمنسٹی انٹرنیشنل رپورٹ

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مہاجرین پر اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دس ممالک میں دنیا کے آدھے مہاجرین موجود ہیں اور ان غریب ممالک کا عالمی معیشت میں حصہ صرف 2.5فیصد ہے۔ رپورٹ میں امیرممالک پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مشکل وقت میں غریب ممالک کا ساتھ نہیں دیا۔

ادارے کے مطابق غیر مساوی تقسیم سے مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اسی وجہ سے کوئی بھی ملک مہاجرین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے قابل نہیں۔  عدم مساوات کی وجہ سے مہاجرین یورپ اور آسٹریلیا کا خطرناک سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

اردن میں 27لاکھ ، ترکی میں 25لاکھ، پاکستان میں 16لاکھ، لبنان میں 15لاکھ، ایران میں 9لاکھ، ایتھوپیا میں 7لاکھ، کینیا میں 5لاکھ، یوگینڈا میں 4لاکھ، کانگو اور چاڈ میں تین تین لاکھ مہاجرین موجود ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غریب ممالک کو بوجھ اٹھانے کے لئے تنہا چھوڑ دیا گیا کیونکہ ان کے ہمسائے مشکل میں تھے۔جنگ کے باعث شام، افغانستان، سوڈان جیسے ممالک میں عوامی مسائل حل کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

ایمنسٹی نے امیر ممالک پر الزام لگایا ہے کہ وہ مہاجرین کے لئے اقدامات کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ امیر ممالک نے جان بوجھ کر اس معاملے کو نظر انداز کیا کیونکہ وہ اس گندگی کو اپنی سرحد سے دور رکھنا چاہتے تھے۔

مثال کے طور پر برطانیہ نے 2011سے اب تک صرف 8000پناہ گزینوں کو ملک میں آنے کی اجازت دی جبکہ اس سے معاشی طور پر انتہائی کمزور ملک اردن کو 6لاکھ شامی مہاجرین کو پناہ دینا پڑی۔

ایمنسٹی کے مطابق اگر امیر ممالک اپنے حصے کا کام کریں تو مہاجرین کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ایمنسٹی نے کینیڈا کی مثال دی جہاں پچھلے ایک سال میں 30ہزار شامی مہاجرین کو جگہ دی گئی اور اب انہیں بہتر مستقبل بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایمنسٹی نے عالمی رہنماؤں سے مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر امیر ممالک جنگیں لڑ سکتے ہیں، ٹیکنالوجی پر اربوں خرچ کر سکتے ہیں، بینکوں کو دیوالیہ ہونے سے بچا سکتے ہیں تو پھر ان غریب مہاجرین کا مسئلہ بھی حل کر سکتے ہیں۔

ایمنسٹی کے مطابق امیر ممالک نے اپنے دروازے قانونی طور پر بند کر کے  انسانی اسمگلروں  کی چاندی کر دی ہے۔ اب دروازوں کے بجائے دیواروں کا استعمال ہو رہا ہے۔ لوگ جان کی بازی لگا کر بھی یہ دیوار پھلانگنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: