مشینی جذبے سے کام کریں، سول عسکری قیادت کا اتفاق

وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کےلیے قومی سطح پر مجموعی کوششوں اور صوبائی سطح پر خصوصی کوششوں کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ غیرتسلی بخش کارکردگی کے حامل نکات پر کام تیز کیا جائے گا تاکہ نیشنل ایکشن پلان پر حاصل کی گئی اب تک کی کامیابیوں کو مستحکم بنایا جاسکے ۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے مختلف نکات پر مقرر اہداف کے حصول کیلئے لائحہ عمل بنانے اور انٹیلی جنس اداروں کی استعداد کار میں اضافے پر بھی اتفاق کیاگیا۔

اجلاس میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا گیا۔اجلاس کے شرکا نے وفاقی و صوبائی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کارکردگی کو بھی سراتے ہوئے کہا کہ جس کے باعث دہشت گردوں کے بہت سے منصوبے ناکام بنائے گئے ہیں۔

اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں قانون میں رہتے ہوئے کام کرنے کے لئے مناسب ماحول فراہم کرنے کا بھی اعادہ کیاگیا۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ قوم کے غیر متزلزل عزم اور سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے باعث ملک کی سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں قومی پالیسی بہت ضروری ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے کریمنل جسٹس سسٹم کے اصلاحاتی پہلووں پر بریفنگ دیتے ہوئے دہشت گردوں سے متعلق مقدمات میں انوسٹی گیشن ، پراسکیوشن اور جوڈیشل سسٹم میں اصلاحات کی تجاویز پیش کی گئیں۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزرا علی نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹس اور تجاویز پیش کیں۔

مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہناتھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے صوبائی حکومتوں کا کردار بہت اہم ہے۔ ہمیں مشینی جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: