والدہ بیمار، محمد عامر پاکستان واپس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں اِن ایکشن نہیں ہوں گے۔ محمد عامر والدہ کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔
محمد عامر کی جگہ محمد حفیظ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ محمد حفیظ بطور اوپنر ٹیم میں شامل ہوں گے کیونکہ وہ متنازع ایکشن کے سبب باؤلنگ نہیں کریں گے۔
محمد عامر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا۔ اگرچہ وہ اب تک سیریز میں زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے لیکن محمد عرفان کے فٹنس مسائل اور جنید خان کے بھی شامل نہ ہونے کے سبب ٹیم کا باؤلنگ اٹیک کافی کمزور ہے۔
پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کر چکا ہے تاہم رینکنگ میں 9ویں سے 8ویں نمبر پر آنے کے لئے پاکستان کو تیسرا ون ڈے جیتنا بھی ضروری ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: