ماریا شراپووا کی قسمت کا فیصلہ آج

ٹینس اسٹار ماریا شراپووا کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا، کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت ماریا شراپووا کی طرف سے دو سالہ پابندی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنائے گی۔ ماریا شراپووا کے وکیل کا کہنا ہے کہ پابندی ہٹائے جانے کے لئے وہ پرامید ہیں۔
رشین اسٹار ماریا شراپووا پر رواں سال جنوری میں 2 سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لئے پہنچنے پر ماریا شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس میں ان کے خون میں ممنوعہ دوا میلڈونیم کے اجزا کی موجودگی ثابت ہو گئی تھی۔
ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ان پر دو سال کی پابندی لگا دی تھی۔ روس نے اپنی کھلاڑی پر پابندی کے خلاف اپیل کی تھی۔ روس کا مؤقف ہے کہ ماریا یہ دوا صحت کے مسائل کی وجہ سے سنہ 2006 سے استعمال کر رہی ہیں۔
ماریا شراپوا کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ دوا کھیل میں اپنی کارکردگی بڑھانے کے لیے استعمال نہیں کی تاہم انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کا موقف ہے کہ کھلاڑیوں کو کسی بھی طرز کے دوا کے مسلسل استعمال کے بارے میں فیڈریشن کو ضرور آگاہ کرنا چاہئے۔
ماریا پر پابندی کا اطلاق جنوری 2016 سے ہوتا ہے، اگر ان پر پابندی برقرار رہی تو وہ 2018 کا آسٹریلین اوپن بھی نہیں کھیل پائیں گی، اس کے بعد وہ 2018 کے فرنچ اوپن میں شرکت کی اہل ہوں گی تاہم تب تک ان کی عمر 31 سال ہو چکی ہو گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: