اورنج لائن ٹرین کنٹریکٹر فارغ، کام ٹھپ

پنجاب حکومت نے اورنج لائن منصوبے کے پیکج ٹو پر کام کرنے والے کنٹریکٹرکو فارغ کر دیا ہے جس کے باعث کام ٹھپ ہو کر رہ گیا، نئے ٹھیکیدار کے لئے ٹینڈر جلد جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
کنٹریکٹر مقبول کالسن کو ناقص اور غیرمعیاری کام اور سست رفتاری کی وجہ سے فارغ کیا گیا، 13 کلومیٹر طویل پیکج ٹو کے لئے مقبول کالسن کو 17 ارب کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ پیکج ٹو کے تحت چوبرجی سےعلی ٹاؤن تک ٹریک تعمیر کیا جانا تھا تاہم اس علاقے میں ایک سال گزرنے کے باوجود کام تکمیل کے قریب نہیں پہنچا تھا۔
کام کے معاملے پردو ماہ سےحکومت اور ٹھیکے دار کے درمیان سرد جنگ چل رہی تھی جس کے بعد بالآخر انتہائی مشکل قدم اٹھایا گیا ہے۔ اکتوبر2015 کو مقبول کالسن کو 17 ارب روپے سےزائد کا کام ایوارڈ کیا گیا تھا۔
ایل ڈی اے نے پیکج ٹو پر مقبول کالسن کو تعمیراتی کام کرنے سے روک دیا ہے ۔ اورنج لائن پیکج ٹو پر ری ٹینڈرنگ کےبعد دوبارہ کام شروع کیا جائے گا ۔ ایل ڈی اے نے مختلف تعمیراتی کمپنیوں سےدوبارہ ٹینڈرنگ میں حصہ لینے کے لئے رابطہ شروع کردیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: