قندوز پر قبضے کی جنگ، شہر میں بدترین لڑائی

طالبان نے پیر کی صبح ایک بار پھر افغانستان کے شہر قندوز پر چاروں اطراف سے حملہ کیا۔ پولیس کمانڈر شیر علی کمال کا کہنا ہے کہ رات 12بجے کے قریب لڑائی شروع ہوئی جو اب تک جار ی ہے۔

808ٹندار پولیس  زون کے کمانڈر شیر علی نے کہا کہ وہ انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹرز بھی اس کارروائی میں شامل ہیں۔ قندوز پر گزشتہ سال بھی طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔جولائی اور اگست میں بھی اس پر بدترین حملہ کیا گیا۔

تاہم ایک بار پھر اس شہر پر قبضے کے لئے طالبان بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ کے باوجود طالبان جنگجوؤں کی جانب سے شہر کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

طالبان ترجمان ذبیخ اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ قندوز  کی آزادی کے لئے بہت بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

افغان  پولیس نے تصدیق کی ہے کہ شہر میں کئی پولیس چوکیوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ طالبان گھروں میں پناہ لے کر حملہ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے بھرپور کارروائی ممکن نہیں۔

افغان پولیس کے مطابق فوج بھی آپریشن کے لئے موجود ہے ، تاہم شہریوں کی حفاظ ت کے لئے ابھی سخت اقدامات سے پرہیز کیا جا رہا ہے۔

ادھر رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے شہری محصور ہوگئے ہیں۔طالبان اس وقت شہر کے جنوبی حصے میں موجود ہیں  جبکہ نوا آباد مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ طالبان کچھ دیر کنٹرول کے بعد خود ہی پیچھے ہٹ جائیں گے کیونکہ ان کا مقصد صرف اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ وہ شہر پر قبضہ برقرار رکھنے کے قابل نہیں ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: