شاہ سلمان کی بیٹی کے حکم پر ڈیکوریٹر قتل

پیٹر ایلین (ڈیلی میل)

پیرس میں  پچھلے ہفتے ایونٹ ڈیکوریٹر کو مبینہ طور پر قتل کرانے والی سعودی شہزادی  کی شناخت ہو گئی ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق فرانس کی عدالت میں جب باڈی گارڈ کو پیش کیا گیا تو  اس کا پولیس بیان پڑھ کر سنایا گیا۔ باڈی گارڈ نے کہا کہ وہ شاہ سلمان کی اکلوتی بیٹی شہزادی ہسا کا گارڈ ہے۔

تاہم گارڈ نے یہ بیان نہیں دیا کہ اس نے شہزادی ہسا کے کہنے پر قتل کیا ۔ شہزادی کو سفارتی استثنیٰ حاصل تھی جس کی وجہ سے وہ پیرس چھوڑ کر ریاض واپس جا چکی ہیں۔ تاہم ا ن کے گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

پولیس کی جانب سے بیان کردہ حالات میں بتایا گیا کہ فرانسیسی ڈیوکریٹر پیرس میں شاہی اپارٹمنٹ کو تیار کر رہا تھا۔ جہاں ایک پرتعیش دعوت کا اہتمام ہونا تھا۔ اس دوران ڈیکوریٹر نے اپنے موبائل سے تصاویر کھینچیں ۔ شہزادی نے اسے تصاویر لیتے دیکھا تو سیخ پا ہو گئی۔

پولیس رپورٹ کے مطابق شہزادی ہسا نے فوری اپنے گارڈز کو بلایا۔ شہزادی نے ڈیکوریٹر پر الزام عائد کیا کہ وہ یہ تصاویر کسی اخبار کو بیچنے چاہتا تھا۔ اس کے بعد گارڈز نے ڈیکوریٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

رپورٹ میں بیان کیا گیا کہ شہزادی نے ڈیکوریٹر کو اپنے قدموں کو بوسہ لینے پر مجبور کیا۔ اس کے بعد موبائل میں موجود تمام تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ شہزادی نے حکم دیا کہ اس شخص کو زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں جس کے بعد گارڈ نے اس کے سر پر گولی مار دی۔

تاہم عدالت میں ملزم کے وکیل نے کہا کہ صرف مدعی کے بیان کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔اپارٹمنٹ میں 22لوگ موجود تھے جن پر جراح کی اجازت دی جائے۔

اگر یہ جرم ثابت ہو گیا تو گارڈ کو عمر قید ہو سکتی ہے جبکہ شہزادی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی۔ فرانسیسی جریدے لی پوائنٹ کے مطابق سعودی شاہ نے فرانسیسی حکومت پر شدید دباؤ ڈالا ہے تاکہ مقدمے میں شہزادی کا نام شامل نہ ہو۔

لی پائنٹ کے مطابق شہزادی اپنی دعوتوں میں کسی طور پر روایتی نہیں ہوتی، اس وجہ سے کئی میگزین ان کی تصاویر حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھے۔ ممکن ہے کہ ڈیکوریٹر نے بھی پیسے کے لئے یہ کام کرنے کی کوشش کی ہو۔

لی پوائنٹ کے مطابق شہزادی کی کچھ نجی تصاویر لی گئیں تھیں جس کی وجہ سے وہ انتہائی غصے میں تھیں اور انہوں نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ تاہم سعودی شاہی خاندان کی جانب سے اب تک کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: