کم کاردیشیئن کو پیرس میں لوٹ لیا گیا

امریکی ٹی وی شخصیت اور ماڈل کم کاردیشیئن کے ساتھ پیرس میں اسلحے کے زور پر ڈکیتی کی گئی ہے۔ دو ڈاکو ان کے اپارٹمنٹ سے کروڑوں ڈالر کی جیولری لے کر فرار ہو گئے۔

کم کاردیشیئن اپنی والدہ کرس جینر اور بہنوں کینڈل اور کورٹنی کاردیشیئن کے ساتھ پیرس کے دورے پر ہیں۔ تاہم اتوار کی شام انہیں لوٹ لیا گیا۔

1

پیرس پولیس کے مطابق دو ڈاکو شام کے وقت ان کے اپارٹمنٹ پہنچے۔ دونوں پولیس کی وردی میں تھے اور انہوں نے سکیورٹی کلیئرنس کا بہانہ بنا کر کم کاردیشیئن کو دروازہ کھولنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر کاردیشیئن کو کسی مزاحمت سے روکا اور کروڑوں ڈالر کی جیولری لے کر فرار ہو گئے۔

کم کاردیشیئن اس وقت اپارٹمنٹ میں اکیلی تھیں۔ ان کے دونوں بچے ان کے پاس موجود نہیں تھے۔ اس وقت ان کے خاوند کینی ویسٹ نیویارک میں کانسرٹ میں مصروف تھے جب انہیں اسٹیج پر ہی اطلاع دی گئی اور وہ کانسرٹ ادھورا چھوڑ کر پیرس پہنچ گئے۔

2

پولیس کے مطابق کم کاردیشیئن کو جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچا لیکن وہ اس واقعے کے بعد کافی اپ سیٹ ہیں۔ پولیس ان کے پرسنل سکیورٹی گارڈز کو شامل تفتیش کر رہی ہے جنہیں اپارٹمنٹ کے باہر ہر صورت موجود ہونا چاہئے تھا۔

ڈیلی میل کے مطابق ڈکیتی کے دوران ان سے جسمانی چھیڑ چھاڑ بھی کی گئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: