طالبان کی قندوز پر چڑھائی

طالبان نے پیر کی صبح ایک بار پھر افغانستان کے شہر قندوز پر چاروں اطراف سے حملہ کیا۔ پولیس کمانڈر شیر علی کمال کا کہنا ہے کہ رات 12بجے کے قریب لڑائی شروع ہوئی جو اب تک جار ی ہے۔

808ٹندار پولیس  زون کے کمانڈر شیر علی نے کہا کہ وہ انہیں روکنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ فوج کے ہیلی کاپٹرز بھی اس کارروائی میں شامل ہیں۔ قندوز پر گزشتہ سال بھی طالبان نے قبضہ کر لیا تھا۔جولائی اور اگست میں بھی اس پر بدترین حملہ کیا گیا۔

تاہم ایک بار پھر اس شہر پر قبضے کے لئے طالبان بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹرز کی شیلنگ کے باوجود طالبان جنگجوؤں کی جانب سے شہر کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔

طالبان ترجمان ذبیخ اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ قندوز  کی آزادی کے لئے بہت بڑا آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ادھر رائٹرز کے رپورٹر نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شہر کے مشرقی علاقے میں 5طالبان کو گھومتے دیکھا ہے۔

طالبان نے پچھلے کچھ عرصے کے دوران پورے ملک میں آپریشن تیز کر دیئے ہیں۔ ہلمند اور لشکر گاہ پر قبضے کی کوشش کےبعد اب قندوز کو دوبارہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: