بھارتی فوجی کیمپ پر حملہ، جنگی جنون عروج پر

مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولا میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ حملے کے بعد ایل او سی پر دونوں طرف سے پھر فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارہمولا میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب 11 بجے کے قریب 46 راشٹریہ رائفلز کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کیا گیا۔ کئی گھنٹے تک فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔

بھارتی فوج کے مطابق حملے میں ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ حملہ آوروں نے دستی بموں کا بھی استعمال کیا۔ تاہم وہ ہیڈکوارٹر کے اندر داخل ہونے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

فوج کے مطابق دو حملہ آوروں نے فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں مقابلے کے بعد مار دیا گیا۔ بھارتی فوجی یا حکومت کی طرف سے اس حملے کے محرکات یا اس کے پیچھے کرداروں کا ذکر نہیں کیا۔

حملے کے بعد ایک بھارتی وزیر دفاع کی زیر صدارت سروسز چیف کا اجلاس ہوا جس میں مستقبل میں کارروائی کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ بھارت کی جانب سے فی الحال حملے کی ذمہ داری کسی پر عائد نہیں کی گئی لیکن بی جے پی کے رہنماؤں نے اسے پاکستان  سے منسلک کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی بھارت میں تمام اہم مقامات کی سیکیورٹی  بڑھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے مزید حملے ہو سکتے ہیں۔ اس کے لئے تمام ادارے مزید مستعدی سے کام کریں۔

ادھر بھارتی میڈیا میں بیٹھے دفاعی تجزیہ کاروں نے ایک بار پھر حکومت سے پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار این آر سنہو نے اے این آئی سے گفتگو میں کہا کہ فوجی کیمپ پر حملہ اعلان جنگ ہے اور بھارت کو  اسی انداز میں جواب دینے کی ضرورت ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے دفاعی تجزیہ کار  قمر آغا نے کہا کہ اب بہت ہو چکی ہے،سرجیکل سٹرائیک سے  کام نہیں بنا ، بہتر ہے کہ بھارت اب اپنا زور بازو دکھائے۔

ادھر حملے کے بع ایک بار پھر ایک او سی پر فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے افتخار آباد سیکٹر میں فائرنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق رات 12 بجے سے صبح چار بجے تک جاری رہا اور گزشتہ تین دنوں میں انڈیا کی جانب سے تیسری بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: