9/11 ۔۔۔ بیوہ کا سعودیہ پر مقدمہ

سعودی عرب کی جانب سے ”تباہ کن نتائج” کی وارننگ اور امریکی صدر براک اوباما کے ویٹو کے باوجود نائن الیون حملوں پر سعودی عرب کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا قانون بن گیا جس کے بعد ایک بیوہ نے سعودی عرب کے خلاف پہلا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

سٹیفنی ڈی سیمون 9 ستمبر 2001 کو دو ماہ کی حاملہ تھی اور اس کا شوہر نیوی کموڈور پیٹرک ڈن پینٹاگون پر حملے میں مارا گیا تھا۔

امریکی کانگریس کی جانب سے بل پاس کرنے کے دوسرے ہی دن سٹیفنی نے مقدمہ دائر کیا جس میں انہوں نے سعودی عرب کو اپنے شوہر کی موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

سٹیفنی کا موقف ہے کہ سعودی عرب نے امریکا پر خطرے کا ادراک رکھتے ہوئے بھی ایک دہائی تک القاعدہ کی امداد کی۔ اگر سعودی عرب کی مدد شامل نہ ہوتی تو القاعدہ 11 ستمبر کو امریکا پر حملہ کرنے کے قابل بھی نہ ہوتی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: