شارجہ بابر کو راس آگیا، مسلسل دوسری سنچری

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اپنی کیرئیر کی دوسری سنچری سکور کی ہے۔ یہ ان کی ون ڈے میچوں میں لگاتار دوسری سنچری ہے۔

نوجوان کرکٹر نے آج پھر وکٹ پر تحمل اور صبر کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین انداز میں اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔

بابر اعظم ایسے وقت میں بیٹنگ کرنے آئے جب پاکستان کے دونوں اوپنر 40 کے مجموعی سکور پر واپس جاچکے تھے۔

بابر نے وکٹ بچانے اور سکور بورڈ کو مسلسل حرکت میں رکھنے کی ذمہ داری انتہائی احسن طریقے سے انجام دی۔

بابر نے ایک چھکے اور 9 چوکوں کے ساتھ 123 رنز کی یادگار اننگز کھیلی جو ان کے کیرئیر سے سب سے بہترین سکور بھی ہے۔

بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف جس انداز میں بیٹنگ کی ہے اس سے لگتا ہے کہ پاکستان کی بے اعتبار بیٹنگ سائیڈ کو ایک قابل اعتبار بلے باز مل گیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: