سعودی عرب کے خلاف قانون، ترکی برہم

سعودی عرب کے خلاف امریکی کانگریس میں منظور کئے گئے جاسٹا قانون پر ترکی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان بل کو امریکا اور کانگریس کی سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا۔
امریکی کانگریس نے صدر اوباما کے ویٹو کو مسترد کرتے ہوئے جاسٹا قانون پاس کیا جس کے تحت نائن الیون میں مرنے والے امریکی شہریوں کےلواحقین براہ راست سعودی عرب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کر سکتے ہیں۔
اس قانون سے امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، صدر اوباما نے بھی قانون کی منظوری کی سخت مخالف کی تھی جب کہ سعودی عرب نے بھی خبردار کیا تھا کہ قانون کی منظوری کے بعد وہ امریکا میں اپنے اثاثے فروخت کر دے گا۔
ترک صدر نے استنبول میں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جاسٹا قانون بدترین اور امریکی کانگریس کی بہت بڑی غلطی ہے۔ یہ متنازع قانون کسی شخص کی انفرادی کارروائی پر پوری ریاست کو مورد الزام ٹھہرانے کی ایک گھناؤنی کوشش ہے۔ کانگریس نے اس قانونی بل پر صدر کا ویٹو مسترد کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔
امریکی تجزیہ کاروں کی طرف سے بھی بل کی مخالفت کی گئی ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جاسٹا کی منظوری سے امریکی سفارت کاروں کو عالمی سطح پر حاصل تحفظ خطرے میں پڑ سکتا ہے اور کسی بھی امریکی عہدیدار یا سفارت کار کے خلاف عالمی سطح پر قانونی کارروائی کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: