آرمی چیف کی ایکسٹینشن، پھر پوسٹر لگ گئے

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے پھر سے پوسٹر لگا دیئے گئے ہیں، اس بار اسلام آباد کی بجائے یہ پوسٹر لاہور میں لگے ہیں۔
لاہور میں مختلف عمارتوں کی بیرونی دیواروں پر راتوں رات ایسے پوسٹر لگائے گئے جن میں حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ آرمی چیف کو توسیع دے۔

3
پوسٹر پر لکھا گیا ہے کہ آرمی چیف کو ایکسٹینشن نہ دینا ملک کے ساتھ غداری ہے کیونکہ ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے اور ایسے میں جنرل راحیل شریف کا عہدے پر برقرار رہنا بہت ضروری ہے۔

4
جنرل راحیل شریف سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا خیال چھوڑ دیں اور توسیع لے کر وطن کو آگے لے جائیں۔
یہ پوسٹر کس نے لگائے یہ تو علم نہیں ہو سکا تاہم پوسٹر کے اختتام پر رضا کا نام لکھا ہے۔ پوسٹر ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات لگائے گئے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: