یونیورسٹی داخلے سے پہلے باکرہ  ہونے کا ٹیسٹ  لازمی

صہیوبان فنٹن (اینڈی پینڈنٹ)

مصری قانون ساز اسمبلی کے رکن  نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام خواتین کو کسی بھی یونیورسٹی میں داخلے سے پہلے باکرہ ہونے کا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے۔

مصری اخبار میں چھپنے والی رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی ایلھمے آگینا نے وزیر تعلیم سے ملاقات کی انہیں یونیورسٹی داخلے کے لئے یہ ٹیسٹ لازمی کرانے کے لئے کہا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیسٹ کی رپورٹ کو داخلہ فارم کے ساتھ لگایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کارڈ صرف ٹیسٹ کرانے والی خواتین کو ہی جاری کیے جائیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تمام لڑکیوں کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ وہ مس ہیں یا عورت تاکہ ان کو درست طور پر بلایا جا سکے۔

اگینا نے کہا کہ لوگوں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ اگر ان کی بیٹی عرفی نہیں تو پھر کسی بات کا ڈر نہیں ہونا چاہیے۔ مصر میں عرفی خفیہ شادیوں کو کہتے ہیں جہاں لڑکی اپنے والدین کی اجازت کے بغیر شادی کر لیتی ہے۔

مصر میں معاشی حالات کے باعث خفیہ شادیوں کا رواج عام ہو گیا ہے اور لڑکے لڑکیاں چھپ کر شادی کر لیتے ہیں کیونکہ عام طور پر رشتے ملنے انتہائی مشکل ہے۔ ایسے میں خفیہ شادیوں کو روکنے کے لئے اگینا نے یہ مہم چلائی ہے۔ تاہم ابھی حکومت نے اسی تجویز کے بارے میں کوئی بھی بیان جاری نہیں کیا۔

اس بیان پر شدید ردعمل کے بعد اگینا نے کہا کہ انہوں نے بس تجویز دی تھی۔ اس بارے میں اب وہ میڈیا پر آ کر مزید کوئی بات نہیں کریں گے۔ میں نے مطالبہ نہیں کیا تھا، صرف تجویز دی تھی۔

مصر میں ٹوئٹر پر ان کے خلاف شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ لوگوں کے غم و غصے کے بعد حکومت کی جانب سے بھی وضاحتی بیان جاری کیا گیا کہ اس حوالے سے کوئی قانون سازی زیر غور بھی نہیں۔ اگینا نے اپنی رائے دی جو صرف سنی گئی۔

عوامی غم و غصے کی یہ لہر سابق آمر حسنی مبارک کے ہی دور میں نظر آئی تھی جہاں لوگوں نے یک زبان ہو کر ان کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک بار پھر مصر میں آگینا کے خلاف شدید غم و غصہ ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ صدر سیسی انہیں پارلیمنٹ سے جبری طور پر ریٹائر کر دیں۔

اس سے قبل رواں ماہ آگینا نے مطالبہ کیا تھا کہ خواتین کے ختنے لازمی قرار دیئے جائیں تاکہ ان کی جنسی ضروریات میں کمی ہو۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: