سابق آرمی چیف کے بھائی کی کرپشن، گواہ پر دباؤ

ڈی ایچ اے اسلام آباد اراضی کیس میں گرفتار ایک اور ملزم وسیم اسلم بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گیا ۔

اس کیس میں سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بھائی کامران کیانی پر اربو ںکی کرپشن کا الزام ہے۔

انہون نے اپنی کمپنی ایلیزیم  کے ذرئعی ڈی ایچ اے اسلام آباد میں کئی بوگس اسکیمیں لانچ کی تھیں۔ تاہم سابق آرمی چیف نے کہا تھا کہ ان کا اس حوالے سے اپنے بھائی سے کوئی تعلق نہیں رہا۔

ایلیزیم کمپنی کے سابق سی ای او وسیم اسلم نے نیب کو درخواست میں کہا ہے کہ کمپنی کے اصل مالک کامران کیانی ہیں اور اگر کوئی جرم ہوا تو اس کے ذمہ دار وہی ہیں ۔

گرفتار ملزم جو کمپنی کے سابق سی ای او بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کامران کیانی کو بچانے کے لئے طاقت ور لوگ انہیں پھنسایا جا رہا ہے۔

وسیم اسلم سے پہلے سابق ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال بھی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں جبکہ تیسرے ملزم کرنل (ر) صباحت قدیر بٹ نے نیب سے پلی بارگین کر لی تھی ۔

 

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: