سلمان خان کو سبق سکھانے کی ضرورت ہے، شیو سینا

پاکستانی فنکاروں کے حق میں سلمان خان کا بیان بھارتی انتہاپسندوں کو ہضم نہیں ہوا، شیو سینا نے سلمان خان کو سبق سکھانے کا اعلان کر دیا۔
سلمان خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ پاکستانی فنکار دہشت گرد نہیں کیونکہ فنکار کبھی دہشت گرد نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سیاست اور آرٹ کو الگ الگ دیکھنا چاہئے۔
ان کا یہ بیان مگر بھارتی انتہاپسندوں کو نہیں بھایا۔ شیو سینا نے کہا ہے کہ اگر سلمان خان کو پاکستانی فنکاروں سے اتنی ہی محبت ہے تو انہیں چاہئے کہ پاکستان چلے جائیں۔
شیو سینا کی رہنما منیشا کیانڈے نے کہا کہ لگتا ہے سلمان خان کو اب سبق سکھانے کی ضرورت ہے۔ ان کے پاکستانیوں کی حمایت میں بیانات ناقابل قبول ہیں۔
انتہاپسند رہنما اور سلمان خان کے دوست راج ٹھاکرے بھی ان کے خلاف بول پڑے۔ راج ٹھاکرے نے کہا کہ سلمان خان کی باتوں کی اہمیت نہیں دینی چاہئے، وہ صرف فلموں میں گولیاں کھاتے ہیں لیکن سرحد پر فوجیوں کو جو گولیاں لگتی ہیں وہ اصلی ہوتی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: