چھبیس سالہ خاتون پائلٹ، انیس سالہ معاون

مسافر طیارہ اڑانے کے لئے عام طور پر پختہ عمر کے پائلٹ منتخب کئے جاتے ہیں کیونکہ سیکڑوں زندگیوں کا دارو مدار ان کی سنجیدگی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور احساس ذمہ داری پر ہوتا ہے، تاہم اگر کسی فلائٹ کا پائلٹ صرف 26 اور کو پائلٹ محض 19 سال کا ہو تو مسافروں کا گھبرا جانا یقینی ہے۔
برطانوی ایئرلائن کمپنی ایزی جیٹ کی رواں ہفتے لندن سے مالٹا فلائٹ گئی، اس فلائٹ کی پائلٹ 26 سالہ کیٹ مک ولیم تھیں جو دنیا کی سب سے کم عمر خاتون پائلٹ ہیں جب کہ ان کے معاون پائلٹ لیوک ایلس ورتھ کی عمر 19 سال ہے اور وہ برطانیہ کے سب سے کم عمر کو پائلٹ ہیں۔
کیٹ مک ولیم نے کچھ عرصہ قبل ہی کوپائلٹ سے پائلٹ بننے کا امتحان پاس کیا، کمپنی کا کہنا ہے کہ کیٹ میک ولیم پیشہ ورانہ طور پر بہترین اور مکمل باصلاحیت پائلٹ ہیں، کمپنی کو انہیں اہم ذمہ داری دیتے ہوئے کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: