ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کا جواب

ایل او سی پر بھارتی فوج کی طرف سے پھر فائرنگ کی گئی ہے، پاکستان فوج نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے بعد بھارتیں گنیں خاموش ہو گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صبح چار بجے بھمبھر میں چھمب سیکٹر پر بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا جو چار گھنٹے تک جاری رہا۔
پاکستان کی طرف سے بھی فائرنگ کا جواب دیا گیا۔ بھارت کی طرف سے گنوں اور توپوں کے ساتھ گولہ باری بھی کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ علاقے میں ایل او سی کے قریب آبادی کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارتی فوج کی طرف سے یہ بلااشتعال فائرنگ کا تیسرا واقعہ ہے۔ 3 روز قبل بھی ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔

 

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: