پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 111 رنز سے شکست

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 111 رنز سے شکست دے دی۔ بابر اعظم 120 رنز بناکر مین آف دی میچ رہے۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ شارجہ میں ہوا جہاں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت پر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے مقررہ 49 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ خراب ہونے کے باعث میچ 49 اوورز تک محدود کیا گیا اور ویسٹ انڈیز کو 287 رنز کا ہدف دیا گیا۔

مہمان ٹیم جواب میں 38.3 اوورز میں 175 رنز ہی بناسکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے سیموئلز نے سب سے زیادہ 46 رنز بنائے۔

محمد نواز نے 4 اور حسن علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عامر، وہاب اور عماد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے پہلے پاکستان کی طرف سے نوجوان کھلاڑی بابر اعظم نے 120 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے شارجہ کے میدان میں اپنے کیرئیر کی پہلی سنچری سکور کی۔ بابر اعظم نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے یہ سکور بنایا۔

اوپنر شرجیل خان نے 54 رنز کی تیز اننگز کھیلی جس میں 3 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔ سرفراز احمد 35 اور عماد وسیم 24 رنز بناکر نمایاں رہے۔

کپتان اظہر میچ کی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔ شعیب ملک نے 6، رضوان نے 11 اور نواز نے 19 رنز بنائے۔ وہاب ریاض کوئی سکور نہ کرسکے جبکہ محمد عامر 3 اور حسن علی 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: