محرم کی ڈیڈ لائن پھر اسلام آباد بند

عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف سے خود کو احتساب کے لیے پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے محرم کی مہلت دی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر نواز شریف نے بات نہ مانی تو اب جلسہ نہیں ہوگا اسلام آباد کو بند کردیں گے اور انہیں حکومت نہیں کرنے دیں گے۔

عمران خان نے اسلام آباد کو بند کرنے کے لیے کوئی تاریخ نہیں دی تاہم انہوں نے کارکنوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اپنی قیادت میں دارالحکومت کو بند کریں گے۔

عمران خان نے کارکنوں کو بتایا کہ وہ رائیونڈ میں دھرنا دینا چاہتے تھے لیکن سرحد پر کشیدگی کے باعث فوج کا ساتھ دینے کے لیے ایسا نہیں کررہے۔

عمران خان نے رائیونڈ مارچ کی ابتدا خواتین کا شکریہ ادا  کرنے سے کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کچھ ورکروں نے خواتین سے بدتمیزی کی لیکن وہ ملک کےلئے موجود رہیں۔ انہوں نے تمام کارکنوں کی آمد پر شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ابھی موٹروے بند ہے اور ہزاروں لوگ پہنچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج وقت کے فرعونوں کے گھر کے سامنے جلسہ کیا۔  چاہتا تھا کہ لوگ ان کا گھر دیکھیں۔ عوام کے پیسے کا 60کروڑ اس گھر پر لگا ہے۔ پیسے نے انہیں بزدل کر دیا ہے ۔ یہ مرنےسے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے  جاتی عمرا کی سیکیورٹی پر عوام کا ساڑھے 8ارب روپیہ خرچ کیا۔

ctnnhefwyaephnp

عمران خان نے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ امریکا کے وائٹ ہاؤس میں جاتی عمرا سے کم اسٹاف موجود ہے۔ امریکا دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے لیکن نوازشریف عوام کے پیسے سے مغل اعظم بنا ہوا ہے۔ اپنے پیسے سے مغل اعظم بنتے تو اچھا لگتا۔ آدھی عوام کے پاس دو قت کی روٹی نہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ رائیونڈ  کے کسانوں کی زمینوں پر وقت کے فرعونوں نے قبضہ کیا۔ یہاں کے لوگوں سے پوچھیں کہ شریف برادران نے کتنی  زیادتیاں کیں۔ شاہ آف ایران  بھی ایسا ہی تھا لیکن عوام نکلے تو پھر اس کی قبر کے لئے جگہ نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر خبیرپختونخوا نے زبردست باتیں کی۔ مجھے ڈر تھا کہ وہ ڈپلومیٹک  بات کریں گے۔ انہوں نے درست کہا کہ نوازشریف کو دل کا نہیں پیٹ کا  مسئلہ ہے۔ پیسے کھانے کی وجہ سے ان کا پیٹ خراب ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جیجسکو، قذافی سمیت تمام فرعونوں کا حال دیکھ لو۔ نوازشریف کابھی آخری وقت ٓگیا ہے۔ انہوں نے پاناما پیپرز پر اپنی ایک ڈاکومینٹری بھی دکھائی۔عمران خان کے مطابق پاناماپیپرز ایک الزام نہیں بلکہ ثبوت ہے۔انہوں نے پاناما پیپرز میں مریم اور حسن نواز سمیت شریف خاندان کی پاناما کمپنیوں کا ذکر دہرایا۔

ctnotqrwyaats2

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری سمیت چار قانون توڑے۔ نیب کے چیئرمین کان کھول کر سنو، تم عوام کے پیسے سے  تنخواہ لیتے ہو۔ کہاں ہے نیب کا چیئرمین؟ ایف بی آر کا چیئرمین کرپٹ ہے۔ اب تک ایف آئی اے نے تحقیقات کیوں شروع کی؟

عمران خان نے تمام اداروں کے لئے سخت زبان استعمال کی لیکن سپریم کورٹ سے مودابانہ انداز میں گزارش کی کہ ایسے معاملات پر سو موٹو ہوتا تھا لیکن اب تک اس معاملے پر  کچھ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لندن کے فلیٹس کی ملکیت گارڈین کو انٹرویو میں بیگم کلثوم نواز  نے قبول کی۔ حدیبیہ پیپر ملز ڈیفالٹ کیس میں بھی ان فلیٹس کو بینک نے مل کے ساتھ منسلک کر کے قرق کیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ سارا خاندان اور وزیر جھوٹ بول رہے ہیں۔ صرف کلثوم نواز نے سچ بولا۔ گلی گلی میں شور ہے، یہ چور ہے چور ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیسا حلال کا نہیں ہے۔ نوازشریف نے منی لانڈرنگ کر کے پیسا باہر بھجوایا اور فلیٹ خریدے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے ن لیگ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔ وہ ادارے تباہ کر کے کرپشن کر رہا ہے۔ ایسے میں آپ کیسے ان کا ساتھ دے سکتے ہیں۔ وہ ملک کو تباہ کر دے گا۔مغرب میں ادارے مضبوط ہیں ، اگر وزیراعظم کرپشن کرے گا تو جیل بھیج دیا جائے گا۔وہ اپنے چھوٹے سے کیس میں بھی استعفیٰ دے دیتے ہیں۔

ctnn9gywcaa-wga

انہوں نے خواجہ آصف پر بھی الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ لوگ بھول جائیں گے۔ نہ میں خود بھولوں گا ، نہ لوگوں کو بھولنے دوں گا۔ اللہ کا شکر ہے کہ کچھ بھی نہ کروں تو بادشاہ کی زندگی گزار سکتا ہوں۔ میں وزیراعظم بننے کے لئے یہ سب نہیں کر رہا۔

عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم کے لئے منی لانڈرنگ کرنے والا اسٹیٹ بینک میں نمبر ٹو ہے۔پیمرا کا چیئرمین  اپنی تشہیر کرنے والا کارکن لگا دیا۔پی ٹی وی پر گھر کا ملازم لگا دیا۔ منی لانڈرنگ کا سرغنہ وزیر خزانہ ہے۔ چیئرمین ایف بی آر ایماندار ہو گاتو وزیراعظم کو پکڑ لے گا۔

انہوں نے  کہا کہ ہمارا وزیراعظم کرپٹ ہے۔ نوازشریف کو پانچ سال کے لئے برطانیہ بھیج دو تو وہاں دیوالیہ نکل جائے گا۔ اگر ایسا نہ ہوا تو میرانام بدل دینا۔

عمران خان نے جنگ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کبھی جنگ کی حمایت نہیں کی۔  عراق، افغانستان، فاٹا، بلوچستان سمیت تمام جگہ پر جنگوں کی مخالفت کی۔ برصغیر میں تجارت کی ضرورت ہے، جنگ کی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امن چاہتا ہوں۔نریندر مودی سے ملاقات میں اتفاق ہوا کہ امن سے تجارت بڑھانے کی ضرورت ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چھوٹا سا مخصوص طبقہ جنگ چاہتا ہے۔ کشمیرمیں پاکستانی مداخلت نہیں ہے۔ یہ جھوٹ ہے۔ کشمیری 26سال سے بھارت سے لڑ رہے ہیں۔ ہزاروں کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ بچوں کی آنکھوں پر چھرے مارے تو ساری دنیا میں مخالفت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امید تھی کہ وزیراعظم بننے کے بعد مودی میں تبدیلی آئے گی۔ وہ سیاست دان بنیں گے۔تاہم تم ایک سیاست دان نہیں ، ایک انتہاپسند ہو۔ مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہر پاکستانی  نوازشریف نہیں۔ ہر پاکستانی کو اپنا کاروبار ملک سے زیادہ عزیز نہیں۔ ہر پاکستانی نوازشریف کی طرح ڈرپوک نہیں۔ اقوام متحدہ میں نوازشریف کی تقریر  دیکھ کر لگا کہ وہ دل سے تقریر نہیں کر رہے۔ انہیں پتا تھا کہ اگر نہیں بولے تو عمران خان سن رہا ہے۔ مودی نے کہا کہ نوازشریف سے تقریر کرائی گئی اور جنرل راحیل شریف نے زبردستی یہ تقریر کرائی۔ مودی ہم تنہا کر دے گا تو اس پاکستان سے اتنا پیسا اکھٹا کروں گا کہ کسی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ مودی کان کھول کر سن لو پاکستانی قوم ایک ہے۔ دوستی کرو گے تو دوستی کریں گے۔ کشمیری عوام کو تو ہر حال میں حقوق دینا ہوں گے۔ہماری دھڑکن کشمیر کے ساتھ ہے۔نوازشریف کو دیکھ کر غلط فہمی میں نہ رہنا،ہم سب فوج کے ساتھ ہیں۔ ہم آزادپاکستان میں پیدا ہوئے ہیں۔ والدین غلام ملک میں پیدا ہوئے۔ میں غلام ملک میں زندہ ہی نہیں رہنا چاہتا۔

عمران خان کہتے ہیں کہ امریکی غلامی قبول نہیں۔ امریکا کے کہنے پر فاٹا فوج گئی۔ مشرف ملک کا سب سے بڑا غدار تھا۔اللہ نے موقع دیا تو ثابت کروں کہ اپنی قوم کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دوں گا۔ تین سال میں خیبرپختونخوا میں ادارے مضبوط کیے۔ تجربے کی بنیاد پر کہتا ہوں کہ پاکستانی مسائل حل کرنا مشکل نہیں۔ خیبر پختونخوا میں 2کروڑ اور وفاق،پنجاب میں 32ارب کے اشتہارات دیئے۔اپنے پیسے سے تشہیر کریں۔قبر کی مٹی سے ہی ان کا پیٹ بھرے گا، اپنا پیسا اب بھی انہیں کم لگتا ہے۔ ہم نے پولیس کوغیر سیاسی کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو میڈیا چینلز پر پیسا چل رہا ہے۔ وہ ہمارے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ یاد رکھو سارا وقت کوئی کسی کو پاگل نہیں بنا سکتا۔مریم نواز کا موٹو گینگ ہمیں روک نہیں سکتا۔ دہشت گرد ہمیں ڈرا نہیں سکتے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: