پاکستان اور بھارت بات چیت کا راستہ اختیار کریں، امریکا

امریکا نے پاکستان اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشیدگی کو بڑھانے والے اقدامات کی بجائے بات چیت کا راستہ اختیار کیا جائے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ دونوں ملکوں کی خطے میں امن کے لئے مذاکرات کی راہ اپنانا ہو گی۔ بات چیت کا عمل جاری رکھنا ضروری ہے۔
جان کربی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کی افواج رابطے میں رہی ہیں۔ حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے ان رابطوں کا جاری رہنا بہت ضروری ہے۔ جان کربی نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے بات کی ہے اور اڑی حملوں کی مذمت کی تھی۔ جان کیری نے ہر طرح کی دہشت گردی کی بھی مذمت کی تھی اور تناؤ میں اضافے کی صورت میں محتاط رہنے کا کہا تھا۔
اب دونوں ممالک کو ہمارا پیغام یہی ہوگا کہ وہ خطرات سے نمٹنے اور ایسے اقدام سے بچنے کے لیے جن سے کشیدگی میں اضافہ ہو، بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھے اور دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔
انھوں نے کہا کہ امریکا لشکر طیبہ، حقانی گروپ اور جیش محمد جیسے شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے پر زور دیتے رہے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: