آج ویسٹ انڈیز کے خلاف اظہر کی قیادت کا پہلا امتحان

ٹی 20 میں تو پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تینوں میچوں میں ہرا دیا تاہم ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کا امتحان آج ہو گا، اظہر علی کے لئے یہ سیریز بطور کپتان بہت اہم ہے۔ انگلینڈ کے ہاتھوں سیریز میں شکست کے بعد ان کے لئے یہ سیریز جیتنا ضروری ہے، میچ پاکسانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہو گا۔
گزشتہ 9میچز میں صرف ایک کامیابی حاصل کرنے والے کپتان اظہر علی فتوحات کا سفر شروع کرنے کیلیے جان لڑائیں گے۔ پاکستانی ون ڈے ٹیم میں خالد لطیف کی جگہ اظہر علی شامل ہوئے ہیں جب کہ ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے دیگر کھلاڑی برقرار رہیں گے۔ شعیب ملک اور عمر اکمل ون ڈے سیریز کے سینئر بلے باز ہیں تاہم آل راؤنڈر عماد وسیم اور محمد نوازٹی 20 کی طرح اس سیریز میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ٹی 20 کی طرح ویسٹ انڈیز کی ون ڈے ٹیم بھی نوجوان اور ناتجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ٹیم کی طرف سے زیادہ جارحانہ کھیل کی امید نہیں ہے تاہم ٹی 20 کا حصہ نہ بننے والے جونسن چارلس اور ڈیرن براوو کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: