کیسی اور کہاں کی سرجیکل اسٹرئیک، پاکستان کا ردعمل

پاکستان نے بھارتی  کی جانب سے سرجیکل اسٹرئیک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر فائرنگ  ہوئی تھی۔ ایل او سی کے اس پار کوئی سرجیکل اسٹرئیک نہیں ہوئی۔ بھارت ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کر کے دو پاکستانی فوجی شہید کر دیئے ۔بھارتی فائرنگ میں 9جوان زخمی بھی ہوئے۔ پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی پر بھارتی فائرنگ بند ہو گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے بھمبر ، کیل ہاٹ سپرنگ اور لیپہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے دو پاکستانی فوجی شہید ہو گئے ۔ بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول سے ملحقہ شہری آبادیوں کو بھی نشانہ بنایا جس سے کئی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ۔

ترجمان پاک فوج نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کہیں بھی کوئی سرجیکل اسٹرائیک نہیں ہوئی۔  اگر سرجیکل اسٹرائیک کی کوشش بھی کی گئی تو بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے ۔

ابیٹ آباد چیمپئن شپ کے فائنل مقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج طویل عرصے سے حالت جنگ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی تربیت اور جسمانی فٹنس کا کوئی مقابلہ نہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پاکستان کے پاس جنگ کا تجربہ کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو ایل او سی کی صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جا رہا ہے۔ سیکورٹی اداروں کی جانب سے وزیراعظم کو صورتحال پر بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور وزیر داخلہ نے وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقات کی۔ مشیر قومی سلامتی نے ایل او سی کی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دی اور جامع رپورٹ بھی جمع کرا دی ہے۔ وزیراعظم نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کی اور وزیراعظم کو موجودہ سیکورٹی کی صورتحال اور ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے جمعے کو وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس کے جاری کردہ ایجنڈے کےم طابق مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تٖفصیلی غور کیا جائے گا ۔

وزیراعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب اور غیر ملکی سربراہوں سے ملاقاتوں پر کابینہ کو اعتماد میں لیں گے ۔ سیکرٹری خارجہ پاک بھارت تعلقات اور کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

اس سے پہلے وزیراعظم کا لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ مسلح افواج اور قوم ملکی سالمیت ، دفاع اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنے کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔ بہادر افواج مادر وطن کی حفاظت کیلئے مکمل تیار ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج نا صرف ملکی سالمیت اور دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں بلکہ دشمن کے مذموم اور ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ادھر بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو تین دھمکی آمیز کالیں موصول ہوئی ہیں جس میں انہیں فوری طور پر بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: