سبق سکھانے کے لئے کارروائی،بھارتی آل پارٹیز کانفرنس

پاکستان میں مبینہ سرجیکل اسٹرئیک کےبعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں  آل پارٹیز کانفرنس ہنگامی طور پر طلب کی جس میں سونیا گاندھی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے تمام رہنماؤں نے شرکت کی اور حکومت کی اس کارروائی کو سراہا۔ اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم مودی کو ہر صورت میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آل پارٹیز کانفرنس میں بریفنگ میں وزیر اطلاعات وینکائے نائیڈو نے کہا کہ ہمسائے کو سبق سکھانے کے لئے کارروائی کی گئی کیونکہ ہمارا ہمسایہ دہشت گردوں کی معاونت کر رہا ہے۔ یہ کارروائی مکمل منصوبہ بندی کے تحت کی گئی اور اگر مزید حملے ہوئے تو ایسی ہی کارروائیاں کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کو پتا چل جائے گا کہ ہم مزید برداشت نہیں کریں گے۔اس موقع پر وزیر خارجہ سشما سوراج، فنانس منسٹر ارون جیٹلی، کانگرس کی سربراہ سونیا گاندھی سمیت اپوزیشن کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس اجلاس میں حملے کے طریقہ کار یا تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر سیتا رام نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بس اتنا بتایا گیا کہ ٹارگٹ کیا ہے اور کیسے کیا، کیا تفصیلات ہیں کچھ نہیں پتا نہیں۔

تاہم تمام سیاست دانوں نے کہا کہ وہ ہر حال میں پاکستان کے خلاف بھارتی حکومت کی پشت پناہی کریں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: