سرجیکل اسٹرئیک تھی کیا؟بھارتی میڈیا غیر واضح

بھارتی حکام کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بھارتی کمانڈوز نے پاکستان میں کارروائی کی۔ ایل او سی کے دو کلومیٹر اندار بھارتی فوج کی کارروائی کو سرجیکل اسٹرئیک کہا جا رہا ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ یہ سرجیکل اسٹرئیک کمانڈو آپریشن میں کی گئی یا پھر بھارتی فضائیہ نے کوئی بمباری کی۔ تاہم ٹائمز آف انڈیا کا دعویٰ ہے کہ چند بھارتی کمانڈوز نے 4 گھنٹے تک ایل او سی کے پار آپریشن کیا۔ اس آپریشن میں شدت پسندوں کو 4کیمپوں کو تباہ کیا گیا۔

کمانڈوز کا یہ آپریشن 4گھنٹے جاری رہا۔ کمانڈوز نے یہ کارروائی بھمبر، کیل اور لیمپا سیکٹر میں کی۔ دی ہندو کے مطابق سرجیکل اسٹرئیک میں 7کیمپ تباہ کیے گئے۔ بھارتی فوج کو پیراشوٹس کی مدد سے پاکستان میں اتارا گیا۔ اس دوران شدت پسندوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

ادھر این ڈی ٹی وی اور دوسرے چند بھارتی چینلز کے مطابق بھارتی فضائیہ نے سرجیکل اسٹرئیکس کی ہیں۔ اس حوالے سے پاکستانی مؤقف سامنے آنے کے بعد بھارت آپریشن کی تفصیلات اور ویڈیوز جاری کرے گا۔

جمعرات کو نئی دلی میں انڈین وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کی ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انڈین برّی فوج کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے بتایا کہ سرجیکل آپریشن کنٹرول لائن پر نصف رات شروع ہوا اور صبح تک چلا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ اس کارروائی میں ’متعدد دہشت گرد اور ان کے سہولت کار مارے گئے ہیں۔ تاہم انہوں  نے یہ واضح نہیں کیا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کن علاقوں میں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ قابل بھروسہ معلومات کی بنیاد پر یہ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے موقع پر بھارتی سرحد کے اس پار سیکیورٹی انتہائی سخت تھی۔ اضافی افواج کو بھی سرحد پر تعینات کر دیا گیا تھا۔ ان کیمپوں سے بھارت پر حملے کیے جا رہے تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے کہا کہ اب تمام حملے رک چکے ہیں۔ مزید کسی آپریشن کا منصوبہ نہیں تاہم ہر قسم کی جنگ کے لئے تیار ہیں۔ پاکستانی ڈی جی ایم او کو تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اڑی حملے کے بعد بھارت کی جانب سے کارروائی کا عندیہ دیا جا رہا تھا۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک تھی کیا اور ان میں کون لوگ مرے ہیں۔ تاہم لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ کی پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ حملہ آوروں کی پشت پناہی کرنے والے بھی کچھ لوگ مارے گئے ہیں۔ جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ گزشتہ رات شہید ہونے والے پاکستانی فوجیوں کا حوالہ دیا گیا۔

ادھر بھارت میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کے دوران بھی حملے کی نوعیت اور مقام کے بارے میں کوئی بات واضح نہیں کی گئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: