شیشہ پینے پر جیل جانا ہو گا

سندھ اسمبلی میں شیشہ پینے پر پابندی کا بل متعارف کرادیا گیا ہے، بل کے مطابق جو پابندی کی خلاف ورزی کرے گا اسے جیل جانا پڑے گا، ساتھ ہی جرمانہ بھی ہو گا۔
پاکستان کے بڑے شہروں میں پابندی کے باوجود شیشہ سینٹرز کھلے ہوئے ہیں، اگرچہ حکومت کی طرف سے ایسے کیفیز پر پابندی ہے لیکن اس پر عمل نہیں کیا جاتا۔ اب سندھ حکومت نے نیا بل متعارف کرایا ہے جس کے تحت پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو سخت سزا ملے گی۔
بل کے مطابق صوبے بھر میں شیشہ پینے اور اس کی فروخت پر پابندی ہوگی۔ یہی نہیں ہر قسم کا شیشہ تیار کرنے اور اسکے استعمال پر پابندی ہوگی، شیشہ فرو خت اور پینے کی سزا ناقابل ضمانت جرم تصور ہوگی اور شیشہ کے استعمال پر ایک ماہ قید اور پینتالیس ہزار روپے جرمانہ ہوگا،بل کے مطابق شیشے میں استعمال ہونے والا کیمیکل درامد کرنے پر چھ ماہ کی سزا ہوگی، شیشے کی تیاری اور فروخت پر بھی چھ ماہ تک قید اور پچاس ہزار روپے تک جرمانہ ہوگا، شیشہ فروخت کئے جانے والی دکانیں سیل کردی جائیں گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: