قاتل شمعون مر گیا

رابرٹ فسک

شمعون مرا تو لوگ چیخ اٹھے کہ امن کا پیامبر مر گیا حالانکہ وہ ایک قاتل تھا۔ جب بھی اس شخص کا ذکر آتا ہے تو مجھے خون میں لتھڑے بچے یاد آ جاتے ہیں۔ 1996 میں کنعہ میں اسرائیلی حملے کی جگہ پر اب اقوام متحدہ کا دفتر ہے۔ اسی جگہ پر 106 شہری مارے گئے تھے جن میں آدھے بچے تھے۔

لبنان کے اس مقام پر میں بھی ایڈ آفسر کے طور پر کام کر رہا تھا۔ یہ حملہ 17 منٹ جاری رہا۔ اس حملے کے بعد میرا نظریہ بدل گیا۔ رابن کے قتل کے بعد پیریز وزیراعظم کے طور پر سامنے آیا اور اپنی فوجی طاقت دکھانے کے لئے لبنان پر چڑھ دوڑا۔

بچوں پر حملے اور انہیں قتل کرنے کے بعد بھی اسے امن کا نوبل انعام دیا گیا۔ مجھے اس وقت انتہائی شرمندگی ہوئی۔ اس نے حزب اللہ کی آڑ میں بچوں کو مار دیا۔ اس کے کچھ دن بعد لبنان سے گولیاں چلانے کی آڑ میں اس نے کنعہ کے ایک اور گاؤں کو نشانہ بنایا۔

پہلے اس نے حزب اللہ کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔ اس کے بعد اسرائیل فوج نے اقوام متحدہ کے کیمپ پر راکٹ برسائے۔ اس کیمپ میں سیکڑوں شہری موجود تھے۔ پیریز نے کہا تھا کہ ان کی فوج کو معلوم ہی نہیں تھا کہ وہاں کیمپ موجود ہے۔

یہ سب جھوٹ تھا۔ اسرائیل کا اس علاقے پر  ایک عرصے  تک قبضہ رہا۔ اس کے پاس علاقے کے ایک ایک چپے کی معلومات تھیں۔ انڈیپنڈنٹ نے اس حوالے سے ایک رپورٹ بھی شائع کی تھی۔ امریکا نے خود اسرائیل کو حملے سے پہلے علاقے کی ڈرون فوٹیج بنا کر دی تھی تاکہ ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا سکے۔

پیریز نے لبنان میں یہ کچھ کیا۔ اس کے بعد وہ الیکشن ہار گیا۔ اس نے کبھی کنعہ کا ذکر نہیں کیا لیکن میں یہ بھول نہیں سکتا۔ جب میں کیمپ پہنچا تو ہر جگہ خون تھا۔ اس کی بدبو آج بھی میں سونگھ سکتا ہوں۔ بچوں کے چیتھڑے جگہ جگہ پڑے تھے۔ کوئی بھی اٹھانے والا نہیں تھا۔

میں نے وہاں ایک بچی کو اپنے باپ کے چیتھڑے گھسیٹتے دیکھا۔ وہ رو رہی تھی۔ اسے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ اپنے باپ کا کون سا حصہ طبی عملے تک پہنچائے تاکہ وہ اسے جوڑ دیں۔ یہ ایک ہولناک حقیقت ہے۔

مجھے شک ہے کہ وہ امن پسند تھا۔ صرف میں نہیں بلکہ  اقوام متحدہ نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ حملہ جان بوجھ کر کیا گیا۔ سمجھ نہیں آتی کہ صحافیوں کی یاداشت اتنی کمزور کیوں ہے۔ آخر وہ اسے امن پسند کیوں کہتے ہیں۔

انڈیپینڈنٹ پر پڑھیں

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: