امریکی پولیس کی جنونیت، ذہنی مریض سیاہ فام قتل

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں پولیس نے ایک سیاہ فام شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس شخص کی بہن نے پولیس کو مدد کے لئے بلایا تھا کیونکہ اس کا بھائی ذہنی مریض تھا اور آپے سے باہر ہو گیا۔

براڈ وے ولیج شاپنگ سینٹر کے باہر ہونے والے مقابلے کے بارے میں باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے پولیس  ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ سیاہ فام شخص اسپتال میں دم توڑ چکا ہے۔ اس 30سالہ شخص کا نام الفرڈ آلونگو تھا۔

اس مقابلے کو فیس بک پر قریب موجود لوگوں نے لائیو نشر کیا۔ اس کی ویڈیو کو 40000لوگوں نے لائیو دیکھا۔ آلونگو کی بہن ویڈیو میں مسلسل کہہ رہی ہے کہ وہ ذہنی طور پر بیمار ہے۔ اسے مارو مت۔ میں نے آپ کو یہاں صرف مدد کے لئے بلایا ہے۔ تم نے اسے قتل کر دیا۔

پولیس چیف کا کہنا ہے کہ سیاہ فام شخص مسلح نہیں تھا۔ اسے مسلسل کہا گیا کہ جیبوں سے ہاتھ نکالو۔ جب اس نے جیب سے ہاتھ نکالا تو وہ خالی نہیں تھے جس پر پولیس نے گولی چلا دی۔ آلونگو نے کھڑے ہو کر ایسے پوز بنایا جیسے وہ فائر کرنے لگا ہو۔

ادھر مقامی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس نے زیادہ ہی جلدی کا مظاہرہ کر کے فائرنگ کر دی۔ اس کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں تھا۔ شاید چند کاغذ ہی دیکھ کر فائرنگ کر دی گئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: