بنگلہ دیشی لیگ میں پاکستانی اسٹارز کی بھرمار

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں پاکستان کے 10 کھلاڑیوں نے کھیلنے کا معاہدہ کر لیا، لیگ سال کے اختتام پر کھیلی جائے گی جب کہ30 ستمبر کو کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائے گا۔
لیگ کے لئے پاکستانی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، شاہد آفریدی، شرجیل خان، بابر اعظم، سہیل تنویر، عماد وسیم، محمد حفیط، احمد شہزاد، عمر اکمل نے معاہدے کئے ہیں۔ شاہد آفریدی رنگ پور رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے، شرجیل خان، بابر اعظم اور احمد شہزاد بھی اسی فرنچائز کا حصہ ہیں۔
شعیب ملک چٹاگانگ وائیکنگز کی طرف سے کھیلیں گے۔ سہیل تنویر اور عماد وسیم کومیلا وکٹورینز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ 31 غیرملکی کھلاڑیوں نے 30 ستمبر کو شیڈول ڈرافٹ سے پہلے ہی 7 فرنچائزز سے معاہدے کرلیے۔
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 4 نومبر سے ہورہا ہے، جس کے لیے پلیئرز کا ڈرافٹ 30 ستمبر کوشیڈول ہے، اس سے پہلے 31 غیرملکی کھلاڑیوں نے 7 فرنچائزز سے معاہدے کرلیے ہیں۔
ابھرتے ہوئے پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم نے دفاعی چیمپئن کومیلا وکٹورینز سے معاہدہ کیا ہے، سہیل تنویر بھی اسی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ڈھاکہ راج شاہی کی ٹیم نے فاسٹ باؤلر محمد سمیع سے معاہدہ کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: