6بار18 ویں سالگرہ، گوگل ہے یا فلمی ہیروئن؟

کہنے کو تو گوگل آج اپنی 18ویں سالگرہ منا رہا ہے لیکن یہ سیدھی سی خبر اس وقت تھوڑی پیچیدہ سی معلوم ہوتی ہے جب یہ بتایا جائے کہ گوگل پہلے ہی کم از کم 6 بار اپنی 18ویں سالگرہ منا چکا ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی کی جانب سے گوگل کے ہوم پیج پر 27 ستمبر کی تاریخ میں ایک ڈوڈل ظاہر کیا جارہا ہے۔ جس میں گوگل کے “جی” سے ایک غبارہ اڑتا ہے اور باقی ماندہ الفاظ بھی ظاہر کرتا ہے لیکن یہ جشن ضرورت سے کچھ زیادہ ہی محسوس ہوتا ہے کیونکہ گوگل کی تاریخ میں 27 ستمبر کچھ زیادہ معنی نہیں رکھتی ہے۔ گوگل کم از کم بھی 6 دن اپنی سالگرہ کے طور پر منا چکا ہے اور ان میں سے کوئی ایک بھی دوسرے سے زیادہ گوگل کیلئے بامعنی نہیں ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ گوگل ابھی شائد پورے 18 برس کا ہوا بھی نہیں ہے۔ اور اگر ہم اس تاریخ کو دیکھیں، جب گوگل ڈاٹ کام کے نام سے پہلا ڈومین رجسٹر ہوا تھا تو اس حساب سے گوگل اس برس 15 ستمبر کو 19 برس کا ہوچکا ہے۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ گوگل 18 برس کا ہوگیا ہے اور اس حساب سے 1998 میں قائم ہوا تھا تو بھی ایسی بہت سی تواریخ ہیں، جن پر گوگل کو جشن منانا چاہئے۔ مثلاً اگست 1998 میں پہلی بار گوگل ان کارپوریشن میں 1 لاکھ ڈالڑ کی سرمایہ کاری کی گئی تھی جو کہ درحقیقت اس وقت تک قائم بھی نہیں ہوئی تھی۔

google wall
پھر اگلے ہی ماہ کمپنی نے کیلی فورنیا میں اسے باقاعدہ کمپنی کی شکل دینے کیلئے درخواست دی اور گزشتہ ماہ وصول ہونے والا چیک جمع کروانے کیلئے اکائونٹ کھولے جانے کی درخواست دی۔ دیکھا جائے تو یہ گوگل کے قیام کا دن کہلائے جانے اور اس لحاظ سے بطور سالگرہ منائے جانے کا سب سے زیادہ حقدار ہے۔ اس کے بعد پورے ماہ کے دوران ہی گوگل کیلئے بے حد یادگار ہے ۔ مثلاً جب گوگل نے ایک گیراج میں اپنا پہلا دفتر کھولا اور ادارے کیلئے پہلا ملازم بھرتی کیا گیا۔ اگر ان تمام تواریخ نے آپ کو چکرا کے رکھ دیا ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ خود گوگل بھی 2013 میں یہ اعتراف کرچکا ہے کہ وہ خود بھی اپنی سالگرہ کی اصل تاریخ سے لاعلم ہے۔
اس حساب سے گوگل ماہ ستمبر میں ہی کم از کم چار دن یعنی 7، 8،26 اور 27 کو اپنی سالگرہ کے طور پر منا چکا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ گوگل اب 27 تاریخ پر ہی ٹکا رہنا چاہتا ہے تاہم یہ دن پہلی بار2002 میں گوگل کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار منایا گیا تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ادارہ اتنا بڑا ہے کہ اس کیلئے کسی ایک دن کو سالگرہ کے طور پر مخصوص کرلینا مشکل ہے، شائد یہی وجہ ہے کہ گوگل نے مہینے کا بیشتر حصہ ہی اپنی سالگرہ کا جشن مناتے، ڈوڈل بناتے ہوئے گزار دیا ہے۔
اگر آپ ابھی تک نہیں چکرائے تھے تو یہ حقیقت شائد آپ کو ہتھیار ڈال دینے پر مجبور کر دے کہ گوگل ڈوڈل کی تاریخ خود گوگل سے بھی پرانی ہے۔ کمپنی نے اپنا پہلا ڈوڈل 30 اگست کو “برننگ مین فیسٹیول” کے موقع پر جاری کیا تھا۔ یہ دن گوگل کی کمپنی کے قیام کے دن یعنی کہ 4 ستمبر سے بھی ہفتہ پہلے آجاتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: