تم دوبارہ الیکشن نہ لڑو، احمدی نژاد کو خامنہ ای کا مشورہ

پریس ٹی وی کے مطابق آیت اللہ  خامنہ ای نے سابق صدر احمد نژاد کو مشور دیا ہے کہ وہ دوبارہ صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ ترک کردیں۔ میڈیا پر نشر بیان میں کہا گیا ہےکہ اپنے اور ملک کی خاطر نژاد الیکشن سے دور رہیں۔

مغرب مخالف احمدی نژاد 2005سے 2013کے درمیان دو بار صدر منتخب ہوئے۔ اپنی حالیہ تقاریر میں انہوں نے دوبارہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بہت سے سفارتی  حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔

2009میں ان کی فتح کے بعد ملک میں مظاہرے شروع ہو گئے تھے جس میں سیکڑوں افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ درجنوں ہلاک اور لاپتہ ہوئے۔ دو بار صدر بننے کے بعد ان کے دوبارہ الیکشن جیتنے کےبعد ان پر آئینی پابندی عائد ہو گئی تھی جس حسن روحانی صدر بنے۔

تاہم پابندی کے خاتمے کے بعد مذہبی حلقے چاہتے تھے کہ نژاد واپس آئیں اور روحانی کو ہرائیں تاکہ ایک بار پھر روشن خیال روحانی کی جگہ قدامت پسند طبقہ ملک پر برسراقتدار آ جائے۔تاہم مبصرین کا خیال ہے کہ اگر نژاد صدر بنے تو  ایک بار پھر ایران کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اب انہیں روکنے کے لئے آیت اللہ خامنہ ای خود میدان میں آئے ہیں۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا ہےکہ ایک شخص میرے پاس آیا تھا لیکن میں نے اسے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ ملک اور اس کے لئے بہتر ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں نے اسے الیکشن لڑنے سے منع نہیں کیا۔ اپنی رائے دی ہے کہ یہ بہتر نہیں۔ اس کی وجہ سے ملک دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا۔ جو نقصان دہ ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: