ایشین بیچ گیمز، کبڈی کا ٹائٹل پاکستان کے نام

پاکستان نے ایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی۔
ایشین گیمز ویت نام میں جاری ہیں جہاں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچی تھیں۔ بیچ کبڈی میں بھارتی ٹیم کو فیورٹ سمجھا جاتا ہے تاہم پاکستانی کھلاڑیوں نے فائنل میں بہترین کھیل پیش کیا اور 23 کے مقابلے مین 28 پوائنٹس سے فائنل جیت کر میڈل اپنے نام کر لیا۔
میچ کے آغاز میں بھارت نے برتری حاصل کر لی جو ہاف ٹائم کے بعد بھی جاری رہی تاہم آخری پندرہ منٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے لگاتار 7 پوائنٹ جیت کر ایونٹ اپنے نام کر لیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: