آئندہ انتخابات بائیو میٹرک کے تحت ہوں گے

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے کرائے جائیں گے، انتخابات کے لئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2018 کے عام انتخابات میں48 لاکھ سے زائد نئے ووٹرز حصہ لیں گے۔ 16 فیصد ووٹرز کی تصدیق ابھی تک نہیں ہو سکی تاہم انتخابات سے قبل تصدیق کر لی جائے گی۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت ہوا، الیکشن کمیشن حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ آئندہ انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کا استمال نہیں ہو گا۔ گھر گھر رابطہ کرکے ووٹرزکی تصدیق کا عمل جاری ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھاالیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہونا چاہئے جس کا اپنا آڈٹ سسٹم ہو۔ انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حکام کو ہدایت کی وہ اپنا سسٹم رواں برس دسمبرتک درست کرکےاس ادارے پر آڈٹ اعتراضات کا جواب دیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: