مشرقی سرحد پر نظر ہے، پوری طرح تیار ہیں، فوج

پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ مشرقی سرحد پر فوج کی پوری نظر ہے اور پوری طرح تیار ہیں، کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دیں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کے تمام مین آپریشن مکمل ہو چکے ہیں، چھوٹی موٹی کارروائیاں جاری ہیں، راجگال میں فوج موجود رہے گی اور وہاں چیک پوسٹیں قائم کی جا رہی ہیں۔
پشاور میں بریفنگ دیتے ہوئے میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں میں انٹیلی جنس اداروں، فوج اور پولیس نے مل کر 1470 کومبنگ آپریشن کئے اور دہشت گردی کے 14 واقعات ٹالے، دہشت گرد اور سہولت کار پکڑے۔ مردان اور پشاور کی کرسچیئن کالونی میں حملہ کرنے والوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا۔
پشاور میں وارسک کی کرسچیئن کالونی میں 4 دہشت گردوں نے حملہ کیا جنہوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں تاہم انہیں کوئی نقصان پہنچانے سے قبل ہی مار ڈالا گیا، ان حملوں آوروں کے 4 سہولت کار تھے، ایک نے افغانستان میں مہمند ایجنسی اور باجوڑ کے درمیان سرحد تک پہنچایا اور واپس چلا گیا۔ تین سہولت کاروں نے بارڈر سے وارسک اور وہاں سے کرسچیئن کالونی پہنچایا، ان میں سے ایک نے اپنے گھر میں بھی رکھا، یہ تمام لوگ پکڑے گئے۔
مردان میں بھی سہولت کاری کرنے والے پکڑے گئے، انہوں نے کہا کہ دونوں حملوں میں پلاننگ افغانستان میں ہوئی اور وہاں سے حملہ آور پاکستان پہنچے۔ فوج اور ادارے چوکنا ہیں اور اب لوگ بھی ایسے مشتبہ افراد کی اطلاع دیتے ہیں۔ تمام معلومات افغان حکومت، فوج اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔
میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ پاکستان مشرقی سرحد پر پوری طرح تیار ہے، ہر طرح کے واقعات پر نظر رکھی جا رہی ہے اور کسی بھی ایکشن کا زبردست اور فوری رد عمل سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اڑی حملے کے الزام میں بہت جلدی دکھائی، جب تک بھارت کی طرف سے ثبوت فراہم نہیں کئے جائیں گے اڑی حملوں سے متعلق تعاون نہیں کریں گے۔ پاکستان ذمہ دار ملک ہے اور اپنی سرحد سے کسی طرح کی دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: