سرفراز الیون آج وائٹ واش کے لئے فیورٹ

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، سرفراز الیون میچ جیت کر سیریز 3-0 سے اپنے نام کرنے کے لئے فیورٹ ہے۔
یو اے ای میں سیریز شروع ہونے سے قبل ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کو فیورٹ کہا جا رہا تھا تاہم پہلے دو میچوں میں پاکستانی باؤلرز اور بلے بازوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آسانی کے ساتھ سیریز اپنے نام کر لی۔
میچ آج ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ ابتدائی دو میچوں میں بہترین کارکردگی کے بعد آج بھی قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں۔ پہلے دونوں میچوں میں عمر اکمل کو بیٹنگ کا موقع ہی نہیں ملا، تاہم وہ ون ڈے اسکواڈ میں کافی عرصے بعد شامل ہوئے ہیں اور ان کی صلاحیت جانچنے کے لئے انہیں آج تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لئے بھیجا جا سکتا ہے۔
دوسری طرف ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان کارلوس براتھ ویٹ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں، براتھ ویٹ کا کہنا ہے کہ سیریز کا اسکور 1-2 کرنے کے لئے کھلاڑیوں کو جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی جس کے لئے وہ شہرت رکھتے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اب تک 6 میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 4 میں پاکستان اور 2 میں ویسٹ انڈیز فاتح رہا۔ ابوظہبی کا میدان اس لئے دلچسپ حیثیت اختیار کر گیا ہے کہا اس وکٹ پر پاکستان 4 میں سے صرف ایک ٹی 20 ہی جیت سکا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: