پاکستان تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے

امریکی محکمہ خا رجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے آگاہ ہیں۔ تعلقات معمول پر لانے میں ہی دونوں ملکوں کی بہتری ہے ۔کشیدگی کم کر کے پاکستان اور بھارت براہ راست مذاکرات کریں ۔

مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر کارروائیاں کررہاہے اور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے ۔

انھو ں نے کہا کہ پاکستان کی توجہ انسداددہشت گردی صلاحیتیں بڑھانےپرموکوزہے تاہم پاکستان تمام گروپوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرے ۔

مارک ٹونر نے اس بات پر پھر زور دیا کہ پاکستا ن ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کے ہمسایہ کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام شدت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: