’’را ‘‘ معصوم عوام کا خون بہا رہی ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جرمنی پہنچ گئے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے یو ایس سینٹ کام کی کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کا خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کشمیر جیسے تاریخی مسئلے کو حل نہیں کرنا چاہتا۔ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے غلط فہمیاں پیدا اور علاقائی تنازعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارتی ایجنسی را بلواسطہ حکمت عملی کے تحت معصوم لوگوں کا خون بہا رہی ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کانفرنس کو آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ پاکستانی فورسز دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں نے ملکی صورت حال بدل دی ہے۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں اور خفیہ ٹھکانوں کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے ہمدردوں اور مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے۔ مستحکم افغانستان پرامن خطے کی ضمانت ہے۔ افغانستان سمیت کانفرنس کے تمام شرکاء کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: