پہلے پی ٹی آئی چھوڑی، اب ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امجد اللہ خان نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ وہی امجد اللہ خان ہیں جنہوں نے اپریل میں ضمنی الیکشن کے موقع پر پی ٹی آئی کا ٹکٹ لیا، پھر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی کوشش کی اور ناکامی پر ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے تھے۔ اب امجد اللہ خان کا کہنا ہے کہ انہیں فاروق ستار کی قیادت پر اعمتاد نہیں، وہ الطاف حسین کو ہی قائد تحریک سمجھتے ہیں۔
امجد اللہ خان کا نام اس وقت منظر عام پر آیا جب انہیں کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے اپنا امیدوار نامزد کیا۔ پولنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل وہ ایم کیو ایم کے امیدوار کمال ملک کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔ انہوں نے نائن زیرو جا کر پریس کانفرنس بھی کر ڈالی اور ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کیا۔ تب ان پر یہ بھی الزام لگا کہ انہوں نے ایم کیو ایم سے قبل پیپلز پارٹی میں شمولیت کی کوشش کی لیکن وہاں سے انکار کے بعد ایم کیو ایم کا حصہ بن گئے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: