بھارت کھیل کو سیاست سے الگ رکھے، مصباح

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ کھیلنے کیلئے ہمیشہ تیار ہیں۔ بھارت کو کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے۔ سپورٹس میں جنگ نہیں ہوتی۔ سپورٹس کی وجہ سے حالات میں بہتری کے چانسز ہوتے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹونٹی میچوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف بہت اچھا کھیلی۔ سیریز جیتنے سے کھلاڑیوں کی پرفارمنس بہتر ہوگی۔ ٹی 20 میں اچھی کارکردگی کا کریڈٹ ٹیم کو ملنا چاہیے۔ تمام کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانا چاہیے۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان ہم آہنگی ہونی چاہیے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ویسٹ انڈیز ٹیم کو ایزی نہیں لینا چاہیے۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کسی بھی وقت ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا عمل جاری رہنا چاہیے۔ تعلیمی اداروں سے قومی کرکٹ کو اچھا ٹیلنٹ مل سکتا ہے۔

مصباح نے کہا کہ سینئر کھلاڑی اچھے انداز سے کرکٹ کو خیر آباد کہیں تو اچھا پیغام مل سکتا ہے۔ قومی کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کا مستقبل اب نائٹ کرکٹ ہی ہے۔ نائٹ کرکٹ کیلئے خود کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنا چاہیے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: