جنگ ہوئی تو دفاع کریں گے،عبدالباسط

بھارتی دارالحکومت سے جاری بیان میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ کشمیر ہے، جب تک اسے حل نہیں کیا جاتا اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت ختم نہیں ہوتی، خطے میں امن ممکن نہیں۔

عبد الباسط نے کہا کہ بھارت میں موجود کئی عناصر پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں، جنگ کی باتیں کرنے والے یاد رکھیں کوئی بھی معرکہ ہو پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے زور دیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و ستم کا سلسلہ بند کرے۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے ، بھارتی دہشت گردی کا ثبوت کلبھوشن کےاعترافی بیانات ہیں ۔ بھارت دنیا کی توجہ کشمیرمیں قابض افواج سے ہٹانا چاہتا ہے ۔ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کا ذمہ دار بھارت ہے ۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کر دیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی سرپرستی اورمعاونت کر رہا ہے جس کا ثبوت کلبھوشن کے اعترافی بیانات ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان کے خلاف بیانات قابل مذمت ہیں ، وہ دنیا کی توجہ کشمیر میں قابض افواج سے ہٹانا چاہتا ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کشمیری رہنما برہان وانی کا ماورائےعدالت قتل کیا ، مقبوضہ وادی میں گزشتہ 75 روز میں 108 افراد کو شہید کیا گیا ، بھارتی فوج کی کارروائیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں جنہیں بند کرنے کیلئے عالمی برداری اپنا کردار ادا کرے ۔

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: