ون ڈے اسکواڈ میں عمر اکمل، اسد شفیق کی واپسی

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، عمر اکمل ٹی 20 کے بعد ون ڈے اسکواڈ میں بھی شامل کر لئے گئے جب کہ اسد شفیق کی ٹیسٹ فارمیٹ سے ون ڈے میں واپسی ہوئی ہے۔
اظہر علی کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ 16 رکنی اسکواڈ میں شرجیل خان، بابر اعظم اور اظہر علی ٹاپ آرڈر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔ عمر اکمل اور شعیب ملک مڈل آرڈر میں ہیں جب کہ محمد رضوان اور سرفراز احمد کو وکٹ کیپر بیٹسمین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ محمد نواز اور عماد وسیم بطور آل راؤنڈر ٹیم کا حصہ ہیں۔
ٹیم میں یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عامر اور سہیل خان بھی شامل ہیں۔
خالد لطیف ٹی 20 میں عمدہ کارکردگی کے باوجود ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا پائے جبکہ محمد عرفان بھی فٹنس مسائل سے چھٹکارا نہیں پا سکے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز 30 ستمبر سے شروع ہو گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: