دہشت گردوں کی معاونت، 2ہزار بینک اکاؤنٹس منجمد

دہشت گردوں کے معاونت کرنے کے الزام میں 2 ہزار 21 بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ انسداد دہشت گردی ایک 1997 کے فورتھ شیڈول میں موجود 2 ہزار 21 افراد سے وابستہ بینک اکاؤنٹس کو فوری طور پر منجمد کریں۔ ان اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کی رقم موجود ہے۔ تمام بینکوں، ڈویلپمنٹ فنانس انسٹی ٹیوشن اور مائیکرو فنانس بینکوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ قانون کے مطابق ان افراد کے خلاف کارروائی کریں جن کے نام نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جاری کردہ فہرست میں شامل ہیں۔
جن بینک اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں زیادہ تر کا تعلق مذہبی جماعتوں کے سرکردہ ارکان سے ہے۔ بینکوں کے ان افراد کے نام بھی بھیجے گئے ہیں جن میں مولوی عبدالعزیز، محسن نجفی، مولانا احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی ، علامہ مقصود ڈومکی اور سبطین شیرازی جیسے نام شامل ہیں۔ فہرست میں شامل تقریباً نصف 1443 افراد کا تعلق پنجاب، 226 کا سندھ، 193 کا بلوچستان، 106 کا گلگت بلتستان، 27 کا اسلام آباد اور 26 کا آزاد کشمیر سے ہے جبکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے کسی شخص کا نام شامل نہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: