حلب کا بحران شدید ، اقوام متحدہ کی تشویش

قوام متحدہ نے شامل کے شہر حلب پر مسلسل بمباری اور خانہ جنگ کے باعث بگڑتے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، 45 لاکھ آبادی والے شہر میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہو چکی ہے، کئی علاقوں میں پینے یا دیگر مقاصد کے لئے پانی سرے سے ہی دستیاب نہیں ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلب میں انسانی المیہ جنم لے رہا ہے جس کے تدارک کے لئے سب کو کام کرنا ہو گا۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے جو بین القوامی عزم ہے اس کے لیے یہ ایک سیاہ دن ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو ایک اجلاس طلب کیا ہے جس میں امریکہ برطانیہ اور فرانس شرکت کریں گے۔
گذشتہ ہفتے جنگ بندی کا معاہدہ ٹوٹنے کے بعد سے شام کی حکومت نے حلب پر حملے تیز کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں اب تک 45 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شامی فوج کے حملوں کی وجہ سے حلب کے تقریباً 20 لاکھ افراد کو اس وقت پانی کی رسدمیسر نہیں۔ اس کے مطابق حلب کے بیشتر علاقے میں پانی کی قلت ہے اور اب بیشتر افراد آلودہ پانی پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں جس سے انھیں شدید بیماریوں کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: