ویسٹ انڈیز ناکام، ٹی 20 سیریز پاکستان کے نام

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوینٹی میں 16 رنز سے ہرادیا۔ ورلڈ چیمپئن کے خلاف گرین شرٹس کی یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کرلی ہے۔

کپتان سرفراز احمد کو 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم جواب میں 9 وکٹوں پر 144 رنز بناسکی۔ میزبان ٹیم کی طرف سے سنیل نارائن 30 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے۔

فلیچر نے 29، براوو اور پولارڈ نے 18، 18 رنز بنائے۔ چارلس اور ٹیلر کی باری 10، 10 رنز کی تھی۔

پاکستان کی طرف سے سہیل تنویر اور حسن علی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عماد وسیم، محمد نواز اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے پہلے ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر شرجیل خان صرف 2 رنز بناکر بدری کا شکار ہوگئے۔

بریتھ ویٹ نے بابر اعظم کی اننگز بھی آج 19 رنز تک محدود کردی۔

خالد لطیف جو اچھا کھیل رہے تھے 40 رنز پر رن آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

تجربہ کار شعیب ملک اور کپتان سرفراز احمد نے 56 رنز کی انتہائی اہم پارٹنر شپ قائم کی۔

شعیب ملک 37 رنز بناکر براوو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد نے 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ عمر اکمل ایک رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: