نواز شریف بچ گئے تو کرپٹ مافیا بچ جائے گا

کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کرپشن کے ذریعے پاکستان کا پیسہ لوٹا جا رہا ہے اور کرپشن ملکی اداروں کو برباد کر رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے اور ہماری جماعت آج مقبولیت کی بلندیوں پر ہے جبکہ 30 ستمبر کو دکھائیں گے تحریک انصاف کتنی بڑی جماعت ہے۔

عمران خان نے کہا پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد کوئی شک نہیں رہ گیا اور نواز شریف بچ گئے تو سارے کرپٹ افراد بچ جائیں گے۔ کرپشن بڑی دیرسے ہو رہی ہے کس کس کا نام لوں۔

انہوں نے کہا لندن میں بیٹھ کر ایک شخص پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتا ہے۔ تحریک انصاف متحدہ پاکستان کی بانی سے علیحدگی کا خیر مقدم کرتی ہے۔

عمران خان نے امید ظاہر کی کہ رائے ونڈ مارچ میں کراچی کی نمائندگی بھی ہو گی۔

اس سے پہلے عمران خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تمام اداروں سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ پارلیمنٹ بھی گئے کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی تو احتجاج کے علاوہ کو راستہ باقی نہیں رہا۔ تیس تاریخ کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما لیکس کے ذریعے وزیراعظم کی آف شور کمپنیوں کا انکشاف ہو چکا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے الزام عائد کیا کہ نیب، ایف بی آر اور دیگر اداروں میں حکومتی لوگ بیٹھے ہیں۔ ایف بی آر کا ایک افسر ہر ماہ 25 کروڑ روپے دبئی بھجواتا ہے۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام احتساب تحریک کا حصہ بن کر اپنا کردار ادا کریں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: