عراق میں 3 بم دھماکے، 13 ہلاک

عراق کے شہر تکریت میں 3 بم دھماکے ہوئے ہیں، بم دھماکوں میں کم از کم 13 افراد ہلاک جب کہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ اپریل 2015 میں تکریت کو داعش کے قبضے سے چھڑائے جانے کے بعد یہ اس نوعیت کا پہلہ حملہ ہے۔
پولیس کے مطابق تکریت میں سورج نکلنے سے پہلے تین حملہ آوروں نے دھماکے کئے، تینوں حملہ آوروں نے یکے بعد دیگرے شہر کے داخلی راستے سے گزرنے کی کوشش کی، ایک حملہ آور کو روکا گیا جس پر اس نے خود کش حملہ کر دیا، اس واقعے میں 4افراد ہلاک ہوئے۔
اس کے بعد دو حملہ آوروں نے شہر کے اندر 7 کلومیٹر تک گھس کر دو دھماکے کئے جن سے مزید 9 افراد کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ ابھی تک کسی گروپ کی طرف سے دھماکوں کی ذمہ دار قبول نہیں کی گئی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: