ٹرمپ کی حمایت پر ٹیڈ کروز کو تنقید کا سامنا

امریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق حریف اور ہم جماعت ٹیڈ کروز نے اب ان کی حمایت کا اعلان کیا ہے، اس اعلان کے بعد انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
سوشل میڈیا پرٹیڈ کروز نے کہا کہ انہوں نے بہت سوچ بچار کے بعد الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی نظر میں وہی اس وقت صدارت کے اہل ہیں۔
ٹیڈ کروز ری پبلکن پارٹی کی طرف سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے کے لئے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے تھے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں پچھاڑ کر نامزدگی حاصل کر لی۔ اس سے قبل دونوں ایک دوسرے پر شدید جارحانہ حملے کرتے رہے اور ٹیڈ کروز نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے لئے ناموزوں شخص قرار دیا تھا۔
اب سینیٹر کروز کا کہنا ہے کہ وہ ڈیموکریٹ امیدوار ہلیری کلنٹن کو ووٹ دینا پسند نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی انتخابات کی نسبت یہ انتخابات بہت مختلف ہیں۔ مجھے بھی عام انتخاب میں صحیح راستہ منتخب کرنے میں جد و جہد کرنی پڑی ہے۔ طویل عرصے تک سوچ بچار اور مشاورت کے بعد ہی میں نے ٹرمپ کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹیڈ کروز کی طرف سے حمایت پر جہاں ڈونلڈ ٹرمپ بہت خوش ہیں وہیں انہیں اپنی پارٹی کے اندر اور باہر سے تنقید کا سامنا ہے۔ ٹیڈ کروز کی انتخابی مہم ک اہم رکن رک ٹیلر نے کہا کہ امریکہ میں دائیں بازوں سے تعلق رکھنے والوں کے لئے یہ دکھ بھرا دن ہے، ان لوگوں نے اپنا قائد کھو دیا، ایک مستقبل کے ممکنہ صدارتی امیدوار نے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: