واشنگٹن، شاپنگ مال میں فائرنگ سے4 ہلاک

امریکی ریاست واشنگٹن میں مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس سے 4 افراد ہلاک جب کہ کم از کم 4 زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
امریکی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برلنگٹن کے علاقے میں کیسکیڈ شاپنگ مال میں پیش آیا۔ ایک حملہ آور کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے۔ کم عمر حملہ آور نے گرے رنگ کی شرٹ پہن رکھی ہے اور وہ شکل سے امریکی معلوم نہیں ہوتا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر دو حملہ آوروں کی اطلاع دی گئی لیکن عینی شاہدین نے ایک حملہ آور کی تصدیق کی ہے جو فائرنگ کے بعد ہائی وے کی جانب فرار ہو گیا، دیگر حملہ آوروں کی تلاش کے لئے پورے علاقے کو سیل کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
فائرنگ سے ہلاک ہونے والی تینوں خواتین ہیں جب کہ دو بچوں سمیت چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس سارجنٹ کے مطابق حملے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، فوری طور پر اسے دہشت گردی کی کارروائی قرار دینا درست نہیں حملے میں رائفل استعمال کی گئی وہ امریکا میں عام دستیاب ہے اور اکثر نواحی علاقوں میں لوگ اپنی حفاظت کے لئے رکھتے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: