سعودی عرب کیخلاف بل، براک اوباما نے ویٹو کردیا

امریکی صدر براک اوباما نے سعودی حکومت کےخلاف مقدمہ دائر کرنے کا بل ویٹو کردیا۔  صدراوباما نے بل کو ویٹو کرتے ہوئے کہا کہ بل امریکی قومی مفادات کےلیے نقصان دہ ہے۔ اس سے انسداد دہشت گردی اور دیگر قومی سلامتی سے متعلق اموپر عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون محدود ہوسکتا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان نے نائن الیون بل کی منظوری دی تھی ،جس کے تحت نائن الیون سانحے میں ہلاک افراد کے لواحقین کو سعودی حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرنےکا حق دیا گیا ہے۔  بل کے ویٹو ہونے پر ری پبلکن پارٹی کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

ری پبلکن سینیٹر چک شمر کا کہنا تھا کہ  اوباما نے بل کو ویٹو کرکے نائن الیون سانحے کےمتاثرین کو مایوس کیا۔ ویٹو کو کانگریس سے رد کردیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: